قتل کرنے کی کوشش کرنیوالاملزم  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  قتل کرنے کی کوشش کرنیوالاملزم  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے معمولی تلخ کلامی پر محلے دار کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم عامر فلک کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم وارث نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی، پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے محلے دار پر ڈنڈوں سے وار کئے  ملزم عامر نے قتل کرنے کی نیت ڈنڈوے سے سر پر وار کئے، ملزم سے تفتیش کرنی ہے اور آلہ ضرب کی برآمدگی بھی کرنی ہے. عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -