ہراسگی کیس، ملزم کی عبوری  ضمانت 4ستمبر تک منظور

ہراسگی کیس، ملزم کی عبوری  ضمانت 4ستمبر تک منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بد تمیزی اوراسے ہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کی عبوری ضمانت 4ستمبر تک منظورکرتے ہوئے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر  لیاملزم اختر علی نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی،ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی.
ملزم کی جانب سے رانا سرفراز احمد ایڈووکیٹ کاموقف ہے کہ ملزم شامل تفتیش ہونا چاہتا ہے،ڈر ہے پولیس ملزم کو گرفتار کر لے گی،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منظوکی جائے،ملزم کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید :

علاقائی -