بداخلاقی کیس، ملزم  2 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بداخلاقی کیس، ملزم  2 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم وارث نے شاہدرہ کے علاقہ میں لڑکی کے ساتھ بداخلاقی کرنیوالے ملزم وسیم انور کو 2 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا ملزم نے لڑکی کو زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بنایا، الزام ثابت کرنے کیلئے ملزم کا پوٹینسی ٹیسٹ کروانا ہے، ملزم سے واقعہ کی مکمل تفتیش بھی کی جانی ابھی باقی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیاجائے۔

مزید :

علاقائی -