ہراسگی کیس،مزید دو ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا نے کاحکم

  ہراسگی کیس،مزید دو ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا نے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد محمود نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی اورہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملوث مزید دو ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا نے کاحکم دے دیا،گزشتہ روز ملزمان کو چہرہ ڈھانپ کر سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت سے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوانے کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے مذکورہ بالاحکم جاری کردیا،یادرہے کہ مینار پاکستان واقعے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 150ہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -