تھانہ فیکٹری ایریا، جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سپیشل سرچ آپریشن 

تھانہ فیکٹری ایریا، جرائم میں ملوث افراد کیخلاف سپیشل سرچ آپریشن 

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سپیشل سرچ آپریشن علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک میں کیا گیا۔ جو دوران سرچ آپریشن 200ٹارگٹ افینڈرز کے گھروں پر ریڈ کیا گیا اور 10کس TOs،اور 05کس محمد ناصر،محمد لیاقت،شوکت علی،صداقت علی اور لطیف الرحمن سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جبکہ 15کس ملزمان کو کرایہ داری ایکٹ کی پاسداری نہ کرنے کی پاداش میں گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اس سپیشل سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک سردار محمد افضل ڈوگر اور سرکل کی نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس کو بھی شامل کیا گیا۔ا

س موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی اور ضلع شیخوپورہ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -