انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گوگی بٹ سمیت دیگر ملزمان کو 7ستمبر کو طلب کر لیا 

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گوگی بٹ سمیت دیگر ملزمان کو 7ستمبر کو طلب کر لیا 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹرنے پولیس پر حملہ کرنے اور اشتہاریوں کو پناہ دینے کا مقدمہ میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سمیت دیگر ملزمان کو 7ستمبر کو طلب کر لیا پولیس نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان   عدالت میں جمع کرادیاگیا خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا چالان میں مزید کہاگیا کہ ملزمان نے پولیس کو مطلوب اشتہاریوں کو اپنے ڈیرے پر پناہ دی،ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل کر کے انہیں سزا سنائی جائے۔

مزید :

علاقائی -