اداکارہ عائشہ ثناء کے ناقابل  ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

 اداکارہ عائشہ ثناء کے ناقابل  ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ عائشہ ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے سائبر کرائم کیس میں عدم پیشی پر ورانٹ جاری کئے ہیں، عائشہ ثنا پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ادکارہ عائشہ ثنا نے میری بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، عائشہ ثناء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا۔

جس سے میری فیملی کی بدنامی ہوئی۔

مزید :

علاقائی -