راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، فریقین وکلاء دلائل کیلئے طلب 

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، فریقین وکلاء دلائل کیلئے طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت کے جج راجہ محمد ارشدنے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق کمشنر راولپنڈی کی ضمانت کی درخواستوں پرفریقین کے وکلا ء کو 3ستمبر کودلائل کے لئے طلب کرلیا عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر سے انکوائری رپورٹ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ملزموں کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہوں حراساں کرنے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا،ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں   عدالت سے استدعاہے کہ ان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -