جعلی دستاویزات تیار کرنیوالاٹریول ایجنٹ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 جعلی دستاویزات تیار کرنیوالاٹریول ایجنٹ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمن نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لئے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے ٹریول ایجنٹ ملزم محمد ارسلان کو 2 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم محمد ارسلان نے مدعی کو اٹلی بھجوانے کے لئے ساڑھے 4لاکھ روپے روپے لئے،ملزم نے مدعی کے بیرون ملک سفر کے لئے جعلی دستاویزات تیار کی، ملزم سے جعلی دستاویزات تیار کرنے والی مشینری کی برآمدگی درکار ہے، ملزم سے تفتیش میں ساتھ ملزمان کا انکشاف ہوا ہے، ملزم کے ساتھ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے مزید تفتیش درکار ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -