شالیمار لنک روڈ پر ٹریفک نظام انتہائی ابتر ہو چکا ہے،حاجی اکرم

      شالیمار لنک روڈ پر ٹریفک نظام انتہائی ابتر ہو چکا ہے،حاجی اکرم

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ٹریڈرز ایسوسی ایشن شالیمار لنک روڈ کے چیئرمین حاجی محمد اکرم نے کہا ہے کہ شالیمار لنک روڈ پر ٹریفک نظام انتہائی ابتر ہو چکا ہے جو کہ عوام کی برداشت سے باہر ہوچکا ہے۔ مغل پورہ سے لے کر شالیمار چوک تک ہر وقت ٹریفک کا شدیددباؤ رہتا رہے۔ یہاں کوئی ٹریفک اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے موجود نہیں ہوتا۔اوپر سے ناجائز تجاوزات نے جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس روڈ کا کوئی وارث ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکام بالاکی کئی مرتبہ توجہ مرکوز کروا چکے ہیں مگر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ایک تو لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار شدید متاثر ہیں اوپر سے تاجر ٹریفک کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شالیمار لنک روڈ پر ٹریفک مسائل سمیت تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -