تاجروں کے حقوق کی بالادستی کیلئے جدوجہد کریں گے،میاں ہارون رشید

تاجروں کے حقوق کی بالادستی کیلئے جدوجہد کریں گے،میاں ہارون رشید

  

لاہور(سٹی رپورٹر) نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور میاں ہارون رشید  نے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی مشن اور عہد تاجر برادری کی بے لوث خدمت ہے جسے اپنا فرض سمجھتے ہیں اس سے کبھی کسی قیمت پر منہ نہیں موڑیں گے۔ مسائل کے حل اور تاجروں کے حقوق کی بالادستی کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ سہولیات کی عدم فراہمی اور کاروبار کرنے میں حائل دشواریوں کے ازالے کیلئے موثر اور جامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے فیصلے کئے جائیں گے۔ تاجروں دکانداروں کی مشاورت سے مسائل کے حل کیلئے پالیسیز بناکر اتفاق رائے سے موثر اور متحرک آواز اٹھائیں گے۔ تاجر برادری کی نمائندگی کے فریضے میں نیک نیتی سچائی اور عہد کی پاسداری کا دامن کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

 کاروباری حلقوں کے اعتماد اور محبت سے تاجر بھائیوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنا پورا زور لگائیں گے۔ تاجر بھائیوں دکانداروں کو کاروبار کرنے کی راہ میں حائل دشواریوں سے نجات دلائیں گے۔ موتی بازار کو مسائل سے پاک کرنے بہترین سہولیات سے آراستہ کرکے سازگار حالات میں کاروباری امور ممکن بنانے کیلئے کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔ مرکزی تنظیم تاجران لاہور تاجر بھائیوں سے وعدہ ہے کہ کبھی کسی فورم پر تاجروں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -