چودھری محمد امین کو لیسکو کا تین سال کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر لگانے کی منظوری

چودھری محمد امین کو لیسکو کا تین سال کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر لگانے کی ...

  

لاہور(خبرنگار) چودھری محمد امین کو لیسکو کا تین سال کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر لگانے کی وفاقی کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ چودھری محمد امین پہلے بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ چودھری محمد امین لیسکو میں چیف انجینئر پلاننگ اور چیف انجینئر او اینڈ ایم کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ چودھری محمد امین کے دور میں لیسکو کی ریکارڈ ریکوری کی گئی اور لائن لاسز میں کمی کروائی گئی۔ ان کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر منظوری کے بعد لیسکو سٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -