میٹرک 16، انٹرمیڈیٹ کے نتائج  کا اعلان30 ستمبرکو کیا جائے گا   

میٹرک 16، انٹرمیڈیٹ کے نتائج  کا اعلان30 ستمبرکو کیا جائے گا   

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول منظور، میٹرک کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 30ستمبر کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کا شیڈول منظور کر لیا گیا ہے۔ لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز 30 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ تعلیمی بورڈز میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کریں گے۔ پنجاب بورڈز چیئرمین کمیٹی کے اجلاس میں نتایج کے اعلان کی ابتدائی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -