عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے،منور حسین جماعتی

  عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے،منور حسین جماعتی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے، اسے مسلمانوں کیلئے زندگی اور موت کا معاملہ کہا جائے تو اس میں ذرہ بھر بھی مبالغہ نہ ہو گا۔ قرآن و سنت میں اسکی اہمیت اور عظمت صاف صاف بیان فرما دی گئی ہے اور صحابہ کرام ؓسے لیکر آج تک ساری امت مسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سلسلہ نبوت و رسالت کی آخری کڑی ہیں۔ آپ ؐ کے آخری نبی ہیں اور آپؐ کے بعد اگر کوئی نبوت کا دعویٰ کریگا تو وہ کذاب و دجال ہے اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ مسلمانوں کو فتنہ قادیانیت سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہر مسلمان پر لازم ہے۔ اعلیٰ عہدوں پر موجود قادیانی کسی صورت برداشت نہیں انہیں ہٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے موقع پر ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فروغ عشق مصطفی ؐ تعلیمات اولیاء  کا اولین نقطہ ہے‘ بزرگان دین اور مشاہیر اسلام خلق خدا کو محبت و کردار سے دربار مصطفی ؐ کیساتھ وابستہ کرتے رہے۔ اس موقع پر پیر سید منظر حسین شاہ جماعتی، سید علی حیدر حسین شاہ جماعتی‘ سید حسان شاہ جماعتی، سید اصغر شاہ جماعتی‘ سید ماجد حسین شاہ جماعتی‘ سید ساجد حسین شاہ جماعتی‘ پیر ظہور واصف بڈیانوی، علامہ ریاض الدین صدیقی، تبسم بشیر اویسی، حافظ عرفان اسلام اویسی، صاحبزادہ غلام رسول عرفانی کے کثیر تعداد میں علماء کرام،مشائخ عظام،نعت خوانان اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -