الخدمت فاؤنڈیشن دُکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم ہے،محمد عبدالشکور

   الخدمت فاؤنڈیشن دُکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم ہے،محمد عبدالشکور

  

لاہور(سٹی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کی جنرل کونسل کادوروزہ ششماہی اجلاس الخدمت کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبد الشکورنے کی جبکہ سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ،سیکرٹری جنرل شاہد اقبال،چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، کنوینئر الخدمت نگران کمیٹی میاں محمد اسلم،سیکرٹری فنانس مرزا منور حسین،قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد عمیر ادریس،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرلز،جنرل مینجرز، ریجنل صدور اور نیشنل ڈائریکٹرز سمیت بڑے شہروں کے صدور بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تمام پروگرامات آفات سے بچاؤ،صحت، تعلیم، صاف پانی، کفالت یتامیٰ، مواخات اور سماجی خدمات کے نیشنل ڈائریکٹرز نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کا اجلاس میں جائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ آئندہ 6ماہ کی منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی۔اجلاس سے خطاب میں محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل اورمذہب سرگرم ہے۔ الخدمت ملک بھر میں خدمت خلق کا ایک نمایاں نام بن چکی ہے اورمستحق اور نادار افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -