کرپٹ اپوزیشن قوم کا قیمتی وقت ضائع کررہی ہے،اعجاز چودھری

 کرپٹ اپوزیشن قوم کا قیمتی وقت ضائع کررہی ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینیٹ حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر و صدر سنٹرل پنجاب سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن قوم کا قیمتی وقت ضائع کررہی ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے۔ بلاول زرداری سندھ کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت پر بے بنیاد تنقید کرنے پر انہیں شرم آنی چاہئے، شہبازشریف کو جھوٹ بولنے کی عادت پڑچکی ہے، ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والی نااہل اور کرپٹ اپوزیشن کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

 پی ڈی ایم سیاسی بے روزگارٹولہ لانگ مارچ کرنے کابھی شوق پورا کر لیں انہیں دوبارہ بھی شرمندگی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوگا، کرپٹ اپوزیشن مخالفت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، آئندہ انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے الیکٹرونک ووٹنگ کی مخالفت بھی سمجھ سے بالا تر ہے،ڈھیٹ اور بے ایمان اپوزیشن کو صرف اپنی چوری بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، بھارت میں تیسری بار تابکاری کا مواد پکڑے جانے کے واقعے پر عالمی برادری فوری نوٹس لے، بھارت کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پاکستان تیسری بار تابکاری کا مواد پکڑنے جانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، یہ واقع عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے ہنگامی بنیادوں پر تابکاری مواد کی روک تھام کے لئے اقدامات اوربھارت کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانی ہوگی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -