پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل ڈیڑھ روپیہ، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ فی لٹر سستا، ایل پی جی 4.93روپے کلو مہنگی 

  پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل ڈیڑھ روپیہ، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ فی لٹر سستا، ایل پی ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نیوزایجنسیاں) وفاقی حکومت نے پٹروولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے،وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی ڈیڑھ روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، آئندہ 15روز کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 118روپے 30پیسے فی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 115روپے 3پیسے مقرر کی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84روپے 77پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86روپے 80پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،خیال رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق   رات یکم  ستمبر (آج)سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔دریں اثنا اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 4روپے93پیسے فی کلو گرام اضافہ کر دیا۔ جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت مین 58.09روپے اضافہ ہو گیا

پٹرولیم قیمتیں 

مزید :

صفحہ اول -