بجلی 1.47روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

 بجلی 1.47روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

  

اسلام آ باد (سٹاف ر پورٹر) سی پی پی اے نے بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی، نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت(آج) بدھ کو  ہو  گی، درخواست جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں پانی سے 29.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلہ 15.29 اور فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں مقامی گیس سے 8.68 فیصد بجلی پیدا کی گئی، درآمدی ایل این جی سے 20.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ واضح رہے کہ جولائی کیلئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ تھی اور بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -