کابل ایئر پورٹ سے مسافروں کی بحفاظت واپسی، پی آئی اے پائلٹ کیلئے اعزاز

    کابل ایئر پورٹ سے مسافروں کی بحفاظت واپسی، پی آئی اے پائلٹ کیلئے اعزاز

  

کراچی(این این آئی) کابل ایئرپورٹ سے غیر یقینی صورتحال میں مسافروں کیساتھ پی آئی اے طیارہ بحفاظت پاکستان لانیوالے کیپٹن مقصود بجارانی کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔صدر مملکت کی جانب سے کیپٹن بجارانی کو ان کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور مسافروں کو سلامتی کیساتھ وطن لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔کیپٹن مقصود بجارانی نے کابل سے مسافروں کے انخلا پر مامور ایئر بس 320طیارے کیساتھ ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا۔اس موقع پر طیارے میں مسافروں کیساتھ ساتھ فضائی عملے کے ارکان بھی موجود تھے، کیپٹن مقصود بجارانی نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا۔

پی آئی اے 

مزید :

صفحہ اول -