جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 10، اعجاز ہارون، اکبر ناصر و دیگر کیخلاف انکوائریوں کی منظوری

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 10، اعجاز ہارون، اکبر ناصر و دیگر کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف ر پورٹر) نیب چیئرمین نے مزید17تحقیقات کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا، اجلاس میں جعلی بینک اکاؤنٹس سمیت17انکوائریز کی منظوری دی گئی جعلی بینک اکاؤنٹ اسکینڈل میں 10انکوائریوں، پبلک آفس ہولڈرز، لیگل پرسنز اور دیگر کے خلاف ا نکوائری کی جائے گی،اومنی گروپ کی متعلقہ شوگر ملز کے مالکان، ڈائریکٹرز کیخلاف انکوائری، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون، کمرشل افسرعلی طاہر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ سی ای او ایئرانٹرنیشنل طارق محمود اور سابق سی ای اوپنجاب سیف اتھارٹیز اکبر ناصر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے،اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے افسران و اہلکاروں کیخلاف انکوائری عمران سلیم انسپکٹر پنجاب پولیس، محمد نعیم اکبر کے خلاف انکوائری اور اوجی ڈی سی ایل کی انتظامیہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سرکاری حکام اور سینڈک میٹلز لمیٹڈ اور نرالا ایم ایس آر فوڈ لمیٹڈ لاہور کے مالکان، ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ ایس ای سی پی، نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف ا نکوائری اور میسرز اڈلٹ، ایچ آر ایل جے وی اور دیگر کے خلاف تحقیقات سی اے اے بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی۔
نیب انکوائریاں 

مزید :

صفحہ اول -