جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا،فیاض چوہان
لاہور(این این آئی)وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کابینہ کی جانب سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو فعال کرنے کے لیے حکومت پنجاب کے رولز آف بزنس 2011 میں ترامیم کی منظوری پر جنوبی پنجاب کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے وہاں کی عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کے مسائل کا انکی دہلیز پر حل کرنے کا ایک اور وعدہ وفا کر دیا۔
فیاض چوہان