کابل کی فضائی حدودبغیر ایئر ٹریفک کنٹرول کے ہے،نوٹم جاری 

    کابل کی فضائی حدودبغیر ایئر ٹریفک کنٹرول کے ہے،نوٹم جاری 

  

لاہور(این این آئی)افغان حکام نے نوٹم جاری کیا ہے کہ کابل کی فضائی حدودبغیر ایئرٹریفک کنٹرول کے ہے۔نوٹم کے مطابق امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول پر خدمات فراہم کرنا بند کر دی ہیں،افغانستان کی فضائی حدود میں ایئرٹریفک کنٹرول اورایئرپورٹ سروسز دستیاب نہیں، ممکنہ طور پر افغانستان سے نکلنے والا آخری امریکی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے۔نوٹم میں واضح کہاگیا ہے کہ کابل آنے اور جانے والی پروازیں انتہائی اقدامات کریں۔

نوٹم جاری

مزید :

صفحہ اول -