سی پیک کو نقصان پہنچانے والوں کے مکروہ ارادے ناکام بنا دینگے: جنرل باجوہ

سی پیک کو نقصان پہنچانے والوں کے مکروہ ارادے ناکام بنا دینگے: جنرل باجوہ

  

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ دیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو نقصان پہنچانے والوں کے مکروہ ارادے ناکام بنا دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سی پیک کو نقصان پہنچانے والوں کے مکروہ ارادے ناکام بنادیں گے۔چینی سفیر نونگ رونگ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کیساتھ سٹریٹجک پارٹنر کے طور پرتعاون جاری رکھے گا۔ افغانستان میں حالیہ پیش رفت اورخطے میں امن و استحکام لانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ دریں اثنا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان، جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے منگل کو  جرمنی کے وزیر خارجہ  نے   جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق   ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی،ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی غور و خوص کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران جرمنی کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری کاوشوں کو  سراہا۔

جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -