سعودی کابینہ نے پاکستان کیساتھ اعلیٰ  رابطہ کونسل کے قیام کی منظوری دیدی

  سعودی کابینہ نے پاکستان کیساتھ اعلیٰ  رابطہ کونسل کے قیام کی منظوری دیدی

  


 ریاض (آئی این پی)سعودی کابینہ نے منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس میں سعودی پاکستانی اعلی رابطہ کونسل کے قیام کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اجلاس کے آغاز میں کابینہ کے ارکان کو گزشتہ دنوں برادر اور دوست ممالک کیساتھ سعودی عرب کے مذاکرات اور ملاقاتوں میں ہونیوالی بات چیت سے آگاہ کیا۔ مذا کرات اور ملاقاتیں دوطرفہ تعاون کے استحکام اور ہر سطح پر تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے کیے گئے تھے۔سعودی کابینہ نے روس اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے کو عالمی امن و استحکام میں معاون قرار دیا۔ کابینہ نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان رابطہ کونسل کے قیام سے متعلق ترمیم شدہ پروٹوکول پر دستخط کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔کابینہ نے متعدد فیصلے بھی کیے۔ عمانی، سعودی رابطہ کونسل سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔ وزیر داخلہ کو سری لنکا کے ساتھ تحویل مجرمین کے معاہدے پر دستخط کا اختیار تفویض کیا۔
سعودی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -