چترال میں مختلف سکیمیں تقریبا مکمل جلد، سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کی جائینگی: مراد علی مہمند

چترال میں مختلف سکیمیں تقریبا مکمل جلد، سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کی ...

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ دور دراز علاقوں میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے اسی وجہ سے کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبہ بھی شروع کیا تاکہ ان علاقوں میں جہاں پر پہلے کھیلوں کی سہولیات میسر نہیں تھی وہاں کے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کیلئے جگہیں مل سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں چیونج پولو گرانڈ کے دورے کے موقع پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کے دوران کی انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ان علاقوں میں جلد شروع ہو جائینگی کیونکہ گرانڈ تقریبا مکمل ہو چکے ہیں اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے فنڈز بھی تمام ریلیز کئے ہیں ان کے مطابق چترال کے مختلف علاقوں میں پولو سب سے زیادہ کھیلا جاتا ہے اور یہاں پر بچے، بزرگ اور نوجوان پولو کے شائق ہیں اسی وجہ سے ایسے گرانڈ بنائے گئے ہیں جو ملٹی پل ہیں جس میں نہ صرف مقامی افراد کھیل سکیں گے بلکہ سکولوں کے بچے بھی ان سہولیات سے مستفید ہونگے..

مزید :

پشاورصفحہ آخر -