نوشہرہ، رسالپور کینٹ بورڈ 12ستمبر، تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل 

نوشہرہ، رسالپور کینٹ بورڈ 12ستمبر، تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل 

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ) رسالپور کینٹ بورڈ میں 12ستمبر کو منعقدہونے والے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات پولنگ سٹیشنوں کو تمام پولنگ ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے سمیت انتخابات پرامن، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ کرائے جائیں گے تمام امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ بھی کر دی گئی رسالپور کینٹ کو خوبصورت اور ماڈل شہر بنانے کیلئے ماسٹر پلان تیار کر دیا گیا کینٹ بورڈ انتخابات کے بعد رسالپور کینٹ بھر کے بازاروں اور محلوں کے دورے کرکے رسالپور کینٹ کے مکینوں اور تاجروں کو درپیش مسائل سن کر ان مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار رسالپور کینٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسرریٹرنگ آفیسر رسالپور کینٹ بورڈ محمد تنویر نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رسالپور کے عوام اور تاجروں کی سہولت کیلئے کینٹ بورڈ کی سب آفس کے قیام کی بھر پور کوشش کریں گے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ رسالپور کینٹ میں مختلف منصوبوں پر بہت جلد کام شروع کریں گے جس سے کینٹ بورڈ رسالپور کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت، پینے کی صاف پانی کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے کینٹونمنٹ جنرل ہسپتال رسالپور میں مریضوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکر رسالپور کینٹ کے مکینوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اولین ترجیح ہے اسکے علاوہ عوام اور تاجروں کے بچوں کو معیاری اور اعلیٰ تعیمی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں انہوں رسالپور کینٹ کے باسیوں اور تاجروں سے اپیل کی وہ اپنے ذمے واجب الادا ٹیکسیز فوری طور پر ادا کریں تاکہ وہی رقم عوام کے فلاح و بہبود اور شہر کی ترقی پر خرچ کیا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -