شہباز شریف کے موقف میں تبدیلی کا یوٹرن سوالیہ نشان، نیئر بخاری

  شہباز شریف کے موقف میں تبدیلی کا یوٹرن سوالیہ نشان، نیئر بخاری

  

 لاہور(آئی این پی) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے قومی حکومت سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا بیان پی ڈی ایم تابوت  میں آخری کیل کے مترادف ہے،شہباز شریف کے بیان سے ثابت ہوا کہ اب پی ڈی ایم تحلیل ہو چکی ہے، نیئر بخاری نے کہا کہ ا پوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قومی حکومت تجویز بے وقت کی راگنی ہے، قومی حکومت سیاست میں کمزور اور لنگڑے گھوڑوں کی امید ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت دفن کرنے کیلئے لاکھوں افراد اسلام آباد لیجانے کے دعویدار عمران خان حکومت کے ہمدرد اور مددگارنکلے ہیں، پیپلز پارٹی مطلق العنانہ ذہنیت حکومت سے نجات اور انتخابات چاہتی ہے،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 2023انتخابات کی بات کرکے ہم خیال پی ڈی ایم کا جنازہ پڑھا دیا ہے، نیر بخاری نے کہا کہ دن کو لانگ مارچ اعلان رات گزرنے کے بعد موقف میں "تبدیلی کا یوٹرن "سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی مہنگائی بے روزگاری بڑھانے اور عوام الناس کا خون چوسنے والی حکومت کو کندھا دینا افسوسناک ہے۔

نیئر بخاری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -