انسولین گولی کی تیاری میں پیشرفت، انجکشن کی ضرورت ختم کردیگی،رپورٹ

   انسولین گولی کی تیاری میں پیشرفت، انجکشن کی ضرورت ختم کردیگی،رپورٹ

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ماہرین طب نے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک انقلابی دوا کی تیاری میں پیشرفت کی ہے جو انسولین کے انجیکشن کی ضرورت ختم کردے گی۔انسولین ٹیبلیٹ انسانی جسم کے لیے اہم ترین جز کو مریض کے دوران خون تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد ادویات خصوصا پروٹینز سے بننے والی دوا منہ کے ذریعے نہیں کھائی جاسکتی کیونکہ وہ غذائی نالی میں جاکر ٹکڑے ہوجاتی ہے اور کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔مگر بوسٹن کے برگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل، میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی اور ڈنمارک کی دوا ساز کمپنی نووو نورڈسک کے محققین نے اس نئے طریقہ کار کو تیار کیا جس کی آزمائش جانوروں پر کی گئی۔اس ٹیکنالوجی کو L-SOMA کا نام دیا گیا ہے، توقع ہے کہ مستقبل قریب میں ذیابیطس کے مریضوں کو زندگی بھر کے لیے روزانہ انسولین کے انجیکشنز کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 انسولین ٹیبلیٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -