کاٹلنگ میں نجی میڈیکل سنٹر میں خاتون کی دوران اپریشن فوتگی

   کاٹلنگ میں نجی میڈیکل سنٹر میں خاتون کی دوران اپریشن فوتگی

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)  کاٹلنگ میں نجی میڈیکل سنٹر میں خاتون کی دوران اپریشن فوتگی،زیادہ نشہ دینے کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اہلیان ڈھیری شاہ سر سراپا احتجاج،  ڈپٹی کمشنر اور دیگر ذمہ دار اتھارٹی سے فوری اقدامات،  انکوائری اور مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، اگلے اتوار متعلقہ میڈیکل سنٹر اور ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کے خلاف کاٹلنگ بازار میں ہزاروں افراد احتجاج کے لئے نکلیں گے۔ کاٹلنگ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متوفی کے شوہر منور خان،  دیور مقصود احمد،  سماجی کارکن چیئرمین سرور شاہ،  علی احمد ملنگ،  تنظیم تاجران کے صدر خان فراز خان، جے یو ائی کے رہنما مفتی گل ولی  اور دیگر نے کہا کہ مذکورہ خاتون کو چنگ چی رکشہ میں حادثہ کی وجہ سے ہاتھ میں پریکچر آیا۔ انہیں ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ پہنچایا گیا جہاں پرمتعلقہ ڈاکٹر امان الحق نے ان کی مرہم پٹی کی۔ اور انہیں بتایا کہ وہ جمعہ کو حسین میڈیکل سنٹر کاٹلنگ بازار آجائے جہاں پر ان کی اپریشن کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہدایات کے مطابق جب ہم پہنچ گئے تو انہیں اپریشن تھیٹر لے جایا گیا۔ ہاتھ کے پریکچر کے لئے جو نشہ دیا گیا وہ اوور ڈوز  تھا جس کی وجہ سے دو گھنٹے کے بعد ہمیں ڈیڈ باڈی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مریضہ ڈاکٹروں کی غفلت اور زیادہ نشہ چڑھانے کی وجہ سے جاں بحق ہوئی ہے۔ تھانہ کاٹلنگ میں باقاعدہ متعلقہ سنٹر اور ڈاکٹروں کے خلاف ایف ائی ار درج کی ہے۔ انہوں نے وزیر صحت اور دیگر ذمہ دار ااداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس گھناونے کھیل کی انکوائری کرے۔ اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگلے اتوار کو کاٹلنگ بازار میں اہل علاقہ ہزاروں کی تعداد میں نکل کر واقعے کے خلاف احتجاج کرائیں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -