نوشہرہ، کارخانوں کی اراضی پر ہاؤسنگ سکیم بنانے کیخلاف عوام سڑکوں پر

    نوشہرہ، کارخانوں کی اراضی پر ہاؤسنگ سکیم بنانے کیخلاف عوام سڑکوں پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ، آمانگڑھ میں کارخانوں کی زمین پر ھاؤسنگ سکیم بنانے کے خلاف آمانگڑھ کے عمائدین سڑکوں پر آگئے، سیکشن فور کے تحت حاصل شدہ اراضی پر ہاؤسنگ سکیم کیلئے این او سی جاری کرنے پر ٹی ایم اے نوشہرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سے وفد کی ملاقات، سیکشن فور کے تحت کارخانے کیلئے حاصل شدہ اراضی پر ھاؤسنگ سکیم کیلئے جاری شدہ این او سی کینسل کرنے کا مطالبہ، آمانگڑھ کے عمائدین زاھدخان،ذاکر خان،یاسین اعظم خان کی قیادت میں عوام نے مشہور زمانہ آدم جی پیپر مل کو بند کرکے کارخانے کی اراضی پر ھاؤسنگ سوسائٹی بنانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین ٹی ایم نوشہرہ کے خلاف جمع ھوئے اور احتجاج کی جہاں زاھدخان،ذاکر خان،یاسین اعظم خان اور دیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں ٹی ایم اے نوشہرہ نے کس قانون کے تحت سیکشن فور کے تحت حاصل شدہ کارخانے کی اراضی پر این او سی جاری کی،انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عادل ٹاؤن میں پلاٹ لئے ہیں وہ مالکان سے اپنے پیسے واپس لیں ھم یہاں کارخانے کے علاؤہ کوئی چیز قبول نہیں کرینگے،مقررین نے کارخانے کو بند کرکے ھزاروں افراد کو بے روزگار کرنے اور پھر کارخانے کی اراضی پر ھاؤسنگ سکیم کے لئے این او سی جاری کرنے کے معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا،مقررین نے کہا کہ اب ھمیں معلوم ھوا ہے کہ یہی کھیل آمانگڑھ ٹیکسٹائل ملز میں بھی کھیلاجارھاہے لیکن ھم واضح کرنا چاھتے ہیں کہ اس انڈسٹری سٹیٹ میں ھم کسی ھاؤسنگ سکیم کو نہیں مانتے۔ٹی ایم اے کے سامنے مظاہرے کے بعد عمائدین آمانگڑھ کے نمائندہ وفد نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء ازگن سے بھی ملاقات کی اور آدم جی پیپر مل اراضی پر ھاؤسنگ سکیم کی این او سی کینسل کرنے اور مزید کارخانوں کی اراضی پر ھاؤسنگ سکیموں کیلئے این او سی جاری کرنے کا راستہ روکھیں۔