صوابی،اے ایس آئی کے بڑے بھائی شیر سلطان فائرنگ سے جاں بحق 

صوابی،اے ایس آئی کے بڑے بھائی شیر سلطان فائرنگ سے جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) موضع باجا میں پولیس اے ایس آئی سعید سلطان کے بڑے بھائی شیر سلطان کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔بلال اکبر ولد شیر سلطان سکنہ باجا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والدین اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے۔ کہ کسی نے گھر کا بیرونی دروازہ کٹھکٹایا جس پر والد شیر سلطان دروازہ کھولنے کے لئے باہر جوں ہی دروازے پر پہنچ کر دروازہ کھولا تو کسی نے والد پر باہر سے فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ گولی لگنے سے دروازے میں گر کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جب میں اس دوران باہر آیا تو دو افراد فرار ہو رہے تھے جو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔