ڈپلومہ و بی ٹیک انجینئرز کے دوسرے روز بھی ہڑتال اور احتجاجی دھرنا جاری

      ڈپلومہ و بی ٹیک انجینئرز کے دوسرے روز بھی ہڑتال اور احتجاجی دھرنا جاری

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ڈپلومہ و بی ٹیک انجینئرز کے دوسرے روز بھی ہڑتال اور احتجاجی دھرنا جاری رہا انجینئرز کی ہڑتال کے باعث صوبے بھر میں ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ایر ی گیشن، پبلک ہیلتھ، سی اینڈ ڈبلیو سمیت مختلف محکموں میں ترقیاتی کام رک جانے کے باعث سرکاری کام مزید تاخیر ہونے کا شکار ہے۔ آل ورکس ڈیپارٹمنٹ ڈپلومہ و بی ٹیک انجینئرز نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں ہڑتال شروع کررکھی ہے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کی قیادت نعمت گل اور سیف اللہ کر رہے تھے احتجاجی دھرنے سے اظہار یکجہتی کے طور پر اے این پی کے رہنماء ملک طارق نے بھی خطاب کیا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہاکہ ڈپلومہ بی ٹیک انجینئرز کے معاملات اور مطالبات سے سیکرٹری لاء اور صوبائی وزیر قانون کو آگاہ کردیا ہے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ہماری حق تلفی ہو رہی ہے۔ ہم کالے قانون کو نہیں مانتے۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -