پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے نشانے پر ہیں، شہلارضا

پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے نشانے پر ہیں، شہلارضا

  

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنمااور صوبائی برائے ترقی نسواں شہلارضانے کہاہے کہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے نشانے پر ہیں، پاکستان نہ کھپے کا نعرہ بلند کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے رہنمانہال ہاشمی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے استعفوں کو لانگ مارچ سے نتھی کیا اور اب تک کسی رکن نے استعفے نہیں دیئے۔مقابلہ صرف پی پی پی اور پی ٹی آئی کا ہے، ن لیگ اور جے یو آئی نے منافقت کی سیاست کرکے خود کو مائنس کرلیاہے۔انہوں نے کہاکہ روک سکو تو روک لو، پاکستان پیپلزپارٹی اگلی حکومت بنانے جارہی ہے۔شہلا رضا نے کہاکہ پٹواری ایکسپوژڈ ہوچکے، مولانا کا کوئی مستقبل نہیں،اگلا دور صرف بلاول بھٹو کا ہے۔

شہلا رضا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -