پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ تخمینے سے 10گنا زائد قیمت پر نیلام

  پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ تخمینے سے 10گنا زائد قیمت پر نیلام

  

لاہور(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ نیلام کردیا،اے ٹی آر طیارہ 8.3 ملین روپے میں فروخت کیا گیا جس کیلئے مقامی ٹھیکیدار نے کامیاب بولی دی۔ذرائع کے مطابق ناکارہ اے ٹی آر طیارے کے انجن، دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا۔نیلامی شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے۔ایئر پورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے کے دونوں انجنوں اور دیگر میکینیکل آلات نکال کر وزن کے حساب سے نیلام کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق طیارے کی نیلامی کا عمل شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی روشنی میں سر انجام دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ نیلامی کے لیے طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔

طیارہ نیلام

مزید :

پشاورصفحہ آخر -