بھارتی ریاست اتر پردیش میں پر اسراربخار سے 33بچے، 7بالغ افراد ہلاک 

  بھارتی ریاست اتر پردیش میں پر اسراربخار سے 33بچے، 7بالغ افراد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لکھنو(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ڈینگی جیسے پراسرار بخار سے33 بچے اور7 بالغ افراد ہلاک ہو گئے کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس پراسرار بخار کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے متھرا، فیروز آباد اور مین پوری سمیت مغربی یوپی کے کچھ اضلاع میں وائرل بخارمیں لوگ تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں اور فیروز آباد کے ایک ہسپتال میں اس پر اسرار بخار سے کم از کم 30 بچوں اور 7بالغ افراد کی موت ہو گئی  فیروز آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی منیش اسیجا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ اس پراسرار بخار کی وجہ سے40 بچوں کی موت ہو ئی  تاہم بی جے پی حکومت کے وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ نے اپنے ہی رکن اسمبلی کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
بھارت بخار