گوجرہ،سابق سینیٹر ایم حمزہ مرحوم کی رسم قل ادا،سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

 گوجرہ،سابق سینیٹر ایم حمزہ مرحوم کی رسم قل ادا،سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

  

گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندگان خصوصی) بابائے سیاست سابق سینیٹر سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پاکستان ایم حمزہ مرحوم کی رسم قل عقیدت و احترام سے ادا کی گئی رسم قل میں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کی مقامی و ضلعی قیادت سول سوسائٹی کے ارکان سرکاری و غیر سرکاری افسران اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا نیز مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی رسم قل خوانی کا اہتمام مرحوم کے فرزند قومی اسمبلی کے حلقہ111سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسامہ حمزہ نے کیا۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،بھارتی پنجاب کے شاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی،نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی،سابق ناظم چوہدری نیاز احمد،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر میاں منظور احمد ناز، سابق جنرل سیکرٹری میاں طارق سعید،نائب صدر رانا عمران احمد خاں،جوائنٹ سیکرٹری محمد یاسین چوہدری،چیئرمین رانا محمد خاں، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا لطف اللہ لدھیانوی،مولانا مجیب الرحمن لدھیانوی،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی رہنما مولانا سعد اللہ لدھیانوی،مفتی عبدالمعید اسعد لدھیانوی،مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر چوہدری امجد علی جاوید،سابق صدور بار چوہدری ناصر اقبال،میاں محمد شعیب،میاں شاہد اقبال ایڈووکیٹس نے بزرگ سیاستدان سابق سینیٹر ایم حمزہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات اور سوگوار لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،میاں شہباز شریف،صادق سنجرانی،شاہی امام پنجاب (بھارت) مولانا حبیب الرحمن ثانی اور نائب امام مولانا عثمان رحمانی لدھیانوی نے ایم حمزہ (مرحوم) کے صاحبزادوں اسامہ حمزہ،عکرمہ حمزہ کو ٹیلی فون کرکے تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔

رسم قل  

مزید :

صفحہ اول -