سندھ،بلوچستان میں آج بارش کا امکان، کراچی میں فلڈ وارننگ جاری

سندھ،بلوچستان میں آج بارش کا امکان، کراچی میں فلڈ وارننگ جاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جو آج سے جمعہ تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیا ت نے کہا 31 اگست سے 3 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، کوہلو، برخا ن، سبی، لورالائی، موسٰی خیل، ژوب، زیارت، کوئٹہ، پشین، مستونگ، نصیر آباد، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی آج اور کل بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا صوبوں میں گرم اور مرطوب موسم کی صورتحال ان دنوں کم ہو جائیگی۔

 بارش امکان

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں منگل کی علی الصبح تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ صوبے کے دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام متاثرہونے سے بجلی بند رہی۔

موسم خوشگوار

مزید :

صفحہ اول -