ہماری جنگ ختم ہو چکی، افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے: زلمے خلیل زاد

  ہماری جنگ ختم ہو چکی، افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے: زلمے ...

  

 نیو یارک(این این آئی) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ ہماری فوج اورشراکت داروں کی رخصتی کیساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امر یکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹ میں کہا افغانستان میں ہماری جنگ ختم ہوچکی ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں، ملاحوں، میرینزاورایئرمینوں نے قربانیوں کیساتھ آخری حد تک خدمات انجام دیں، فوجیوں کے پاس ہمارا ہمیشہ کیلئے شکریہ اوراحترام ہے۔زلمے خلیل زاد نے کہا ہماری فوج اور شراکت داروں کی رخصتی کے ساتھ افغانوں کو ایک نیا موقع مل رہا ہے، افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، افغان مکمل خود مختاری میں اپنا راستہ منتخب کریں گے۔ یہ ان کی جنگ کوختم کرنے کا موقع ہے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ کیا افغانستان میں تمام شہریوں، مردوں اورعورتوں کو اپنی صلاحیت تک پہنچنے کا موقع ملے گا؟ طالبان کوامتحان کا سامنا ہے، وہ ملک کومحفوظ اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

زلمے خلیل

مزید :

صفحہ اول -