سعید غنی صحت یابی کے  بعد ہسپتال سے گھر منتقل

  سعید غنی صحت یابی کے  بعد ہسپتال سے گھر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات سندھ سعید غنی صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث وہ گزشتہ تین دنوں سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سعید غنی منگل کو اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر منتقل ہوگئے ہیں۔وہ گزشتہ تین دنوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے اور ان کے پلیٹ لیٹس 30ہزار تک پہنچ گئے تھے۔سعید غنی تیز بخار، سر درد اور جسم میں شدید درد  کا شکاررہے۔وزیراطلاعات سندھ کی صاحبزادی نرمین نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -