سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی مشیر جیل خانہ جات کو جیلوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کی ہدایت

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی مشیر جیل خانہ جات کو جیلوں میں سہولیات کا ...

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے آج اسمبلی اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید افراد کے لئے موجود ناکافی سہولیات کے حوالے سے رولنگ دیتے ہوے متعلقہ محکمے اور مشیر وزیر اعلی برائے جیل خانہ جات کو ہدایات جاری کی کہ وہ  صوبے کی تمام جیلوں کا دورہ کریں اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیں. انہوں نے کہا کہ جیلوں میں کچھ معصوم, کچھ ملزم اور کچھ مجرم ہوتے ہیں لیکن سارے انسان ہوتے ہیں, اس لئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ انسانی بنیادوں پر جیلوں میں قید افراد کے لئے ضروری سہولیات کا فوری طور پر بندوبست کریں.سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ جیلوں میں قید افراد بھی انسان ہیں اور انکو بنیادی ضروریات و سہولیات کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے۔

مزید :

صفحہ اول -