سکھر،کسٹم کی کارروائی،میاں بیوی گرفتار،ہیروئن برآمد 

  سکھر،کسٹم کی کارروائی،میاں بیوی گرفتار،ہیروئن برآمد 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ کسٹم کا کار پر چھاپہ،میاں بیوی گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی لائیٹ براؤن ہیروئن پاؤڈر برآمد، گرفتار میاں بیوی کا تعلق آزاد جموں و کشمیر سے ہے،کسٹم زرائع تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم سکھر کی ٹیم نے اسٹنٹ کلیکٹر کسٹم سکھر عرفان منگی کی سربراہی میں انسپکٹر اشفاق شیخ،انسپکٹر محمد سلیم،آصف میمن کی نگرانی میں خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے آزاد جموں و کشمیر کی طرف جانے والی ایک سیوک کار کو روک کر دوران تلاشی سامان میں چھپایا گیا 605۰79 گرام لائیٹ براؤن ہیروئن پاؤڈر برآمد کرکے گاڑی میں سوار میاں بیوی کو حراست میں لے لیا اور گاڑی بھی اپنی تحویل میں لے لی کاروائی کے حوالے سے اسٹنٹ کیلکٹر کسٹم عرفان منگی نے بتایا کہ کاروائی ڈرگ انفورسمنٹ سیل جناح ٹرمینل کراچی اور کلیکٹوریٹ کسٹم حیدرآباد کی اطلاع و ہدایت پر کی گئی ہے برآمد ہونے والے ہیروئن پاؤڈر کی عالمی منڈی میں مالیت ایک کروڑ تیس لاکھ روپے ہے اور گرفتار میاں بیوی کا تعلق آزاد جموں و کشمیر سے ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے اور ان کا مقامی عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -