کراچی، مختلف علاقوں میں  بوندا باندی،موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی، مختلف علاقوں میں  بوندا باندی،موسم خوشگوار ہوگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں منگل کی دوپہر مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں گڈاپ،اسکیم 33،بحریہ ٹاؤن اور گلشن حدید میں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ سپر ہائی وے اور سعدی ٹاؤن میں بھی بوندا باندی سے موسم میں بہتری آئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ مون سون کے حالیہ اسپیل میں کراچی کے کئی علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔منگل کو محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایاکہ سندھ میں مون سون ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگیا ہے۔اس دوران سندھ میں سکھر،تھرپارکر،عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق ٹھٹھہ اورحیدرآباد میں آج سے بارش متوقع ہے۔ بارشوں کا سلسلہ3 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -