سکھر میں مبینہ پولیس مقابلہ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  سکھر میں مبینہ پولیس مقابلہ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر میں پولیس کا ڈاکوؤں کیساتھ مبینہ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد، زخمی ڈاکو اسپتال منتقل ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ کندھرا کی حدود سیھڑ کے باغ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو دلدار گھنیو اور امجد عالمانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے، گرفتار ڈاکو موٹر سائیکل اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے گرفتار زخمی ڈاکو کو تعلقہ اسپتال علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ہے اور ڈاکوؤں کا کرمنل رکارڈ دیگر اضلاع سے معلوم کیا جا رہا ہے فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔