سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ سے اطالوی سرمایہ کار کی ملاقات

  سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ سے اطالوی سرمایہ کار کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ زاہد علی عباسی سے ان کے دفتر میں اطالوی سرمایہ کار اور اطالوی کمپنی 'اسٹوڈو لیگالے سویٹانووا مارچے  کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ماریزیو نارڈوزا نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور الیکٹرک گاڑیوں اور چارج اسٹیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ زاہد علی عباسی نے کہا کہ سندھ حکومت ماحول دوست الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ بالخصوص صوبے کے دارالحکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور سندھ حکومت اپنے شہریوں کو ماحول دوست اور سستی ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔سیکریٹری سرمایہ کاری سندھ نے اطالوی کمپنی کے پراجیکٹ کو سراہا اور کہا کہ پراجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لئے وہ اس کی تفصیلات کو سندھ حکومت کے سامنے پیش کریں گے اور اس منصوبے کو دیگر محکموں مثلا محکم ٹرانسپورٹ، کے الیکٹرک اور دیگر تمام متعلقہ اداروں سے مربوط کرنے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے اطالوی سرمایہ کار کو کراچی ایجوکیشن سٹی کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے افسران نے کہا کہ جیسے ہی آپ کی کمپنی کی جانب سے ہمیں بجلی کی ضروریات کی تفصیلات مہیا ہونگی ہم آپ کی ضرورت کے مطابق بجلی مہیا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -