رمیز راجہ کی روڈ میپ کی تکمیل کیلئے مشاورت شروع 

    رمیز راجہ کی روڈ میپ کی تکمیل کیلئے مشاورت شروع 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی میں پرانا تنخواہ دار سلیکشن کمیٹی نظام بحال ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کیمطابق رمیز راجہ نے سابق کرکٹرز سے بات چیت میں سلیکشن پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ مجوزہ پلان کے مطابق تنخواہ دار سلیکشن کمیٹی سربراہ سمیت 4 سے 5 ارکان پر مشتمل ہوگی جب کہ نئے سلیکٹرز کو ڈومیسٹک میچز پر لازمی جانے کا پابند بھی کیاجائے گا ذرائع کے مطابق اس حوالے سے رمیزراجہ نے پلان تیار کرلیا ہے جسے وہ اپنی نامزدگی کے بعد مشاورت سے شرو ع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس حوالے سے رمیز ر اجہ پرعزم ہیں کہ وہ کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -