رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانا درست فیصلہ نہیں، سرفراز احمد

رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانا درست فیصلہ نہیں، سرفراز احمد

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی مخالفت کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نواز رمیز راجہ کو پی سی بی چیئرمین بنانا درست نہیں ہوگا، رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔سرفراز نواز نے کہا کہ احسان مانی کو وزیراعظم کی بات مان کر ورلڈ کپ تک کام کرنا چاہیے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ سابق کرکٹر ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس، جواد خان موزوں امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی کرکٹ بحال کی جائے کھلاڑی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں کرکٹ کی بہتری کے لئے بہت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -