سرفراز نواز کی رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی مخالفت

سرفراز نواز کی رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی مخالفت

  

لندن(آئی این پی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز  نواز  نے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز  راجہ کو  پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنائے جانے  کے فیصلے کی شدید مخالفت کی کہنا تھا کہ بھارت نواز رمیز  راجہ کو  پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانا کسی طور  پر  بھی درست نہیں ہو گا،رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔سرفراز  نواز کے مطابق رمیز  راجہ کی جگہ ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس اور  جواد خان موزوں امیدوار ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ادارہ جاتی کرکٹ بحال کی جائیکیوں کہ کھلاڑی بھیک مانگنے پر مجبورہو گئے ہیں۔سرفرازنوازکااحسان مانی کے بطور  چیئرمین مزید کام کرنے سے  متعلق انکار  پر  بات  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسان مانی کو عمران خان کی بات مانتے ہوئے ورلڈ کپ تک اپنے عہدے پر کام کرنا چاہیے تھا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رمیز  راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -