وسیم اکرم کا میز راجہ کی مکمل حمایت کا اعلان 

وسیم اکرم کا میز راجہ کی مکمل حمایت کا اعلان 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیئرمین پی سی بی بننے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رمیز راجہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کے لیے رمیز راجہ کی نامزدگی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو ان سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔وسیم اکرم نے واشگاف انداز میں کہا کہ چیئرمین پی سی بی ایک خاص قسم کا عہدہ ہے اور مجھے اس میں کبھی دلچسپی نہیں تھی۔

 خدا کا شکر ہے۔ میں اپنی زندگی میں جہاں ہوں وہاں مطمئن ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -