یوایس اوپن، نومی اوساکا اور سبالینکا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں 

یوایس اوپن، نومی اوساکا اور سبالینکا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں 

  

نیویارک  (اے پی پی)نومی اوساکا نے میری بوزکوف، آرینا سبالینکا نے نینا ستوجانووچ، داریا کستکینا نے سویٹانا پرنکووا، الینا ستولینا نے ربیکا مرینو اور بربورا کریجکووا نے ایسٹرا شرما کو ہرا کر یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں عالمی نمبر تین جاپان کی نومی اوساکا نے جمہوریہ چیک کی میری بوزکوف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔

 4-6 اور 1-6 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ حاصل کر لی۔ عالمی نمبر دو بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے سربیا کی نینا ستوجانووچ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6 اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔ روس کی داریا کستکینا نے بلغاریہ کی سویٹانا پرنکووا کو بآسانی 2-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ عالمی نمبر پانچ یوکرین کی الینا ستولینا نے کینیڈا کی ربیکا مرینو کو 2-6 اور 3-6 سے شکست دی جبکہ جمہوریہ چیک کی بربورا کریجکووا نے آسٹریلیا کی ایسٹرا شرما کے خلاف 0-6 اور 4-6 سے فتح حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -