جنوبی افریقہ، سری لنکا کل پہلے  ون ڈے میں مدمقابل

جنوبی افریقہ، سری لنکا کل پہلے  ون ڈے میں مدمقابل

  

   کولمبو(آئی این پی)جنوبی افریقہ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کل کولمبو میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 2 ستمبر سے ہوگا، سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 4 ستمبر اورتیسرا اور آخری ون ڈے 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

شیڈول کے مطابق تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 10 ستمبر سے شروع ہو گی، دوسرا میچ 12 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -